جیکب آباد ،ہم اعلیٰ عدالت کے اس فیصلہ کو جس میں سرکاری اداروں کے ملازم ڈاکٹرز اپنی پرائیوٹ کلینک بند کریں کو سراہاتے ہیں، شاہدہ اعجاز

ہم اعلیٰ عدلیہ سے اس بات کا بھی امید وابستہ کئے ہوئے ہیں کہ وہ ملک کی تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے بھی از خود نوٹس لے گی،ناظمہ جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع جیکب آباد

بدھ 10 جنوری 2018 23:06

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جنوری2018ء) جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع جیکب آباد کی ناظمہ شاہدہ اعجاز نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم اعلیٰ عدالت کے اس فیصلہ کو جس میں ملک میں سرکاری اداروں کے ملازم ڈاکٹرز حضرات اپنی پرائیوٹ کلینک بند کریں کو سراہاتے ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ اس فیصلہ سے مستقبل میں ملک و قوم کی تقدیر بدلے گی اور یہ فیصلہ قوم کے لیے انتہائی سود مند اور فائدہ مند ثابت ہوگا ،اس کے علاوہ انہوں کہا ہے کہ ہم اعلیٰ عدلیہ سے اس بات کا بھی امید وابستہ کئے ہوئے ہیں کہ وہ ملک کی تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے بھی از خود نوٹس لے گی اور احکامات جاری کر کے پورے ملک میں ایک جیسے تعلیمی نظام کے ساتھ ملک کے تمام ہر سطح کے سرکاری ملازمیں اور ممبران سینیٹ قومی و صوبائی کو اپنے اپنے بچوں کو گورنمنٹ سیکٹر اسکول و کالجز میں تعلیم دلوانے کی پابندی کریں گے، جس سے ایک طرف تو موجودہ طبقاتی تعلیمی نظام کا خاتمہ ہوگا تو دوسرے جانب ملکی تعلیمی معیار بلند کی طرف گامزں ہوگا

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں