جیکب آباد،محکمہ تعلیم میں سندھ حکومت کی ایمرجنسی کاپول کھل گیا 29سال سے اسکول کو عمارت نہ ملی،محمد اویس جکھرانی

2001سے اساتذہ نہیں آئے 90طلبہ وطالبات کھلے آسمان تلے ٹھٹرتی سردی میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور پرائیویٹ استاد مقرر کیاہے جسے جیب سے تنخواہ دیتے ہیں، قصبہ داد پور جاگیر کے رہائشی کی صحافیوں کی گفتگو

بدھ 10 جنوری 2018 23:06

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جنوری2018ء) محکمہ تعلیم میں سندھ حکومت کی ایمرجنسی کاپول کھل گیا 29سال سے اسکول کو عمارت نہ ملی 2001سے اساتذہ نہیں آئے 90طلبہ وطالبات کھلے آسمان تلے ٹھٹرتی سردی میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور پرائیویٹ استاد مقرر کیاہے جسے جیب سے تنخواہ دیتے ہیں ،محمد اویس جکھرانی کی صحافیوں کو دہائی تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے محکمہ تعلیم میں نافذکی گئی ایمرجنسی کا پول کھل گیاہے اس جدید دورمیں بھی جیکب آباد میں ایک ایسا اسکول بھی واقع ہے جسے 29سال سے عمارت ہی نہیں ملی ذرائع کے مطابق اسکول کی تعمیر کے لیے ان 29سالوں میں کئی بار آنے والے فنڈزہڑپ کرلیے گئے ہیں جبکہ نہ اسکول بنا اور نہ ہی اساتذہ آئے اس کے باوجود بھی عمارت کی مرمت سمیت فرنیچر اور یہاں تک کہ ایس ایم سی فنڈزبھی ہڑپ کرلیے جاتے ہیں اس سلسلے میں قصبہ داد پور جاگیر کے رہائشی محمد اویس ولد محمد مرید نے صحافیوں کو دہائی دیتے ہوئے کہاکہ گورنمنٹ پرائمری اسکول بخش علی جکھرانی 1987میں منظور ہوا جس کو 1989میں بلڈنگ دی گئی جوآج تک نہیں بنی 2001سے کوئی استاد اس اسکو ل میں ڈیوٹی کرنے نہیں آیا 2008میںاسکول کی مرمت کے لیے فنڈزمنظور ہوئے کہاں خرچ ہوئے کچھ پتانہیںاس گائوں کے لیے روڈ بھی منظورہوا جس کارخ جنگل کی طرف ہے اس کی بھی تحقیقات کی جائے ،محمد اویس نے کہاکہ جیب سے خرچ کرکے اسکول میں استاد مقررکیاہے جو کھلے آسمان تلے شدید ٹھنڈ میں 90سے زائد طلبہ وطالبات کو تعلیم دینے پر مجبورہے بچے سردی میں ٹھٹرتے رہتے ہیں اورگرمی میں جھلستے رہتے ہیں کوئی پرسان حال نہیں اکثر بچے سردی اور گرمی کی شدت برداشت نہ کرتے ہوئے بیمارہوجاتے ہیں اسکول کو عمارت دینے اور اسکول میں مقرراساتذہ کو ڈیوٹی کاپابندکرنے کے لیے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ ،وزیر اعلیٰ سندھ ،سیکریٹری تعلیم ،سیشن جج جیکب آباد اورڈپٹی کمشنر کو تحریری طورپر درخواست بھی ارسال کی ہے محمد اویس نے کہاکہ اس جدید دورمیں بھی علاقے کے لوگ تعلیم سمیت دیگر بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ہمارے ساتھ انصاف کیاجائے

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں