روڈ تعمیر نہ کرنے پر نکلنے والا قومی عوامی تحریک کا لانگ مارچ جیکب آباد کی حدود میں داخل، شرکاء کا جگہ جگہ استقبال

بدھ 7 مارچ 2018 20:01

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2018ء) روڈ تعمیر نہ کرنے پر نکلنے والا قومی عوامی تحریک کا لانگ مارچ جیکب آباد کی حدود میں داخل، شرکاء کا جگہ جگہ استقبال ،تحریک انصاف، جے یو آئی و دیگر جماعتوں کی حمایت ، آج ڈی سی چوک پر دھرنے سے ایاز لطیف پلیجو خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق باہو کھوسو تا بھٹہ گڑہی روڈ تعمیر نہ کرنے ،بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کے خلاف باہو کھوسو سے قومی عوامی تحریک کی جانب سے شروع کیا جانے والا پیدل لانگ مارچ جیکب آباد کی حدود میں تین روز سفر طے کرکے داخل ہوگیا ہے رات شرکاء نور واہ کے قریب قیام کریں گے اور صبح جیکب آباد کی ڈی سی چوک پر دھرنا دیا جائے گا جس سے قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو و دیگر خطاب کریں گے ،پیدل لانگ مارچ کے شرکاء کا جگہ جگہ علاقہ مکینوں اور مختلف سیاسی سماجی جماعتوں کے رہنماؤں نے شاندار استقبال کیا اور پھولوں کی پتییاں نچھاور کیں ، نورواہ پر لگائے گئے دھرنے سے شکیل کنرانی، یاسین تبسم کھوسو، محمد حسن ، غلام ربانی سرکی، پرویز احمد سرکی ، میر حسن، پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی سیکریٹری اطلاعات راز خان پٹھان و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 8سالوں سے بنیادی سہولیات سے محروم ہیں اس دوران مختلف اوقات میں احتجاج کرتے رہے لیکن منتخب نمائندوں اور افسران نے کوئی توجہ نہیں دی باہو کھوسو کا روڈ منظور ہوا ہے جو کئی سالوں سے تعمیرنہیں کیا گیا فنڈز ہڑپ کئے گئے ہیں روڈ تعمیر نہ ہونے کی وجہ سے درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں اور چند اموات بھی واقعہ ہوئی ہے لیکن حکمرانوں کو ہماری اس حالت پر ترس نہیں آیا روڈ کی تعمیر کے پیسے کرپشن کرکے ہڑپ کرنے والوں سے اب ہر ذیادتی کا حساب لیں گے خاموش نہیں بیٹھیں گے لوگوں کے ساتھ سے ہمارے حوصلے اور بلند ہوئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں