جیکب آباد،دن دیہاڑے مسلح افراد نے گھر میں گھس کر پانچ بچوں کی ماں کو قتل کر دیا

جمعرات 31 مئی 2018 21:49

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2018ء) جیکب آباد کے ڈمگر محلہ میںدن دیہاڑے مسلح افراد نے گھر میں گھس کر پانچ بچوں کی ماں کو قتل کر دیا جائیداد کے تنازع پر عورت کو قتل کیا گیا ہے پولیس تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے سٹی تھانہ کی حدود میں واقع ڈنگر محلہ میں دو موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے زبردستی گھر میں گھس کر صنم عمرانی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے اطلاع پر پو لیس جائے وقوعہ پہنچی پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ جائیداد کے تنازع پر عورت کو قتل کیا گیا ہے مزید تحقیقات جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں