جیکب آباد، احتساب عدالت کے فیصلے کی خوشی میں تحریک انصاف کی جانب سے مٹھائی تقسیم

ہفتہ 7 جولائی 2018 22:40

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جولائی2018ء) احتساب عدالت کے فیصلے کی خوشی میں جیکب آبادمیں تحریک انصاف کی جانب سے مٹھائی تقسیم کی گئی تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ضلع جیکب آباد کے سیکریٹری اطلاعات راز خان پٹھان نے احتساب عدالت کے فیصلے اورمیاں نواز شریف کو سزا ہونے کی خوشی میں شہر میں مٹھائی تقسیم کی جس پر رہنما ء پی ٹی آئی کو پھولوں کے ہار پہنائے اور راز خان پٹھان نے کہا کہ یہ چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کی22 سال سے پاکستان کی عوام کے لیے حق کی جنگ لڑ رہے ہیںاور واحد عمران خان ہے جو کرپشن سے پاک دو نہیں ایک پاکستان چاہتے ہیں آج ہم سب شکرانہ کے دو نفل بھی پڑھیں گے نواز شریف ،مریم نوازاور کیپٹن صفدر کو سزا ملنے پر ہم چیف جسٹس پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں رہنما ء پی ٹی آئی راز خان پٹھان نے کہا کہ انشاء اللہ 17 جولائی کو عمران خان صاحب کا نمائش گراونڈ میں ایک بہت بڑا جلسہ گرینڈ جلسہ ہونے والا ہے ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں