ایم ایم اے کے امیدواروں کا اکرم درانی پر بم حملے اورپانی کی قلت کے خلاف مظاہرہ دھرنا دیا

ایک سازش کے تحت انتخابات ملتوی کرانے کے لیے حملے کیے جارہے ہیں پر ہمارے حوصلے بلندہیں شہادتیں ہماری میراث ہیں کسی بھی صورت میں الیکشن ملتوی ہونے نہیں دیں گے، مظاہرین

جمعہ 13 جولائی 2018 19:57

جیکب آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جولائی2018ء) ایم ایم اے کے امیدواروں کا اکرم درانی پر بم حملے اورپانی کی قلت کے خلاف مظاہرہ دھرنا روڈ بلاک نعرے لگائے تفصیلات کے مطابق متحدہ مجلس عمل کے این اے 196پر نامزد امیدوار ڈکٹر اے جی انصاری،پی ایس ٹوٹھل کے سید شاہ محمدشاہ کی قیادت میں باہوکھوسوسمیت مختلف علاقوںمیں انتخابی ورک کی گئی ڈیرہ موڑ پر ایم ایم اے کے مرکزی رہنماء اکرم درانی پر بم حملے اور زرعی پانی کی قلت کے خلاف ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ کیاگیا مظاہرین کے ہاتھوں میں بینر اورپلے کارڈتھے جن پر نعرے درج تھے مظاہرین ڈیرہ موڑپر دھرنا دے کر بیٹھ گئے جس کے باعث روڈ بلاک اورٹریفک معطل ہوگئی مشتعل مظاہرین نے اکرم درانی پر حملے کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے بعدازاںپریس کلب کے سامنے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایم اے کے امیدوار ڈاکٹر اے جی انصاری،سید شاہ محمد شاہ،عبدالباسط شاہ،عبدالمالک گھنیو،مولانا تاج محمد بھٹی،عبدالرزاق بنگلانی،سعید احمد،منظور احمد طوفانی،بقا محمد چھجن،عنایت اللہ مہر،مفتی عبدالمجید اوردیگرنے تقاریر میں کہاکہ ایم ایم اے کے مرکز ی رہنماء اکرم درانی پر بم حملے میں چارافراد کی شہادت اوردرجنوں افراد کے زخمی ہونے کی شدید لفظوں میں مذمت کرتے ہیں ایک سازش کے تحت انتخابات ملتوی کرانے کے لیے حملے کیے جارہے ہیں پر ہمارے حوصلے بلندہیں شہادتیں ہماری میراث ہیں کسی بھی صورت میں الیکشن ملتوی ہونے نہیں دیں گے اس موقع پرآبادگاروں اورجے یوآئی کارکنان نے مانجھی شاخ اورلونڈ شاخ میں زرعی پانی کی قلت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ زرعی پانی کی قلت کے باعث زمین بنجر ہورہی ہے پانی کی قلت ختم کرکے پانی فراہم کیاجائے ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں