جیکب آباد میں ایم ایم اے کی جانب سے مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیاگیا

جمعہ 27 جولائی 2018 20:58

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2018ء) جیکب آباد میں ایم ایم اے کی جانب سے مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق متحدہ مجلس عمل کی جانب سے مبینہ دھاندلی کے خلاف ایک زبردست احتجاجی مظاہر ہ ضلعی دفترسے ایم ایم اے کے ضلعی صدر ڈاکٹر اے جی انصاری،جماعت اسلامی کے دیدارلاشاری،حافظ میر محمد بنگلانی،مولانا عبدالجباررند،حاجی عباس بلوچ،جے ٹی آئی کے حماداللہ انصاری،عبدالغفارجکھرانی،مولانا نصراللہ کھوسو،عبدالغفار بروہی،حافظ نعمت اللہ لاشاری،تاج محمود امروٹی،محمد موسیٰ مہر اورابراہیم برڑوکی قیادت میں نکالاگیامظاہرین کے ہاتھوںمیں بینر اورپلے کارڈ تھے جو دھاندلی نامنظور،انتخابی نتائج نامنظورکے نعرے لگاتے ہوئے شہرکے مختلف راستوں پر مارچ کرتے ہوئے ڈی سی چوک پہنچے اوردھرنادے کربیٹھ گئے جس کے باعث روڈبلاک اورٹریفک معطل ہوگئی اس موقع پٌر ڈاکٹراے جی انصاری،دیدار لاشاری،نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دھاندلی کے ذریعے ملک اورقوم کے لیے آوازبلندکرنے والوں کو ہرایاگیاہے ایک سازش کے تحت جمہوریت پسندوں کو دوررکھاجارہاہے انتخابات میں ایک مخصوص سیاسی جماعت کی طرف جانبدارانہ جھکاؤ قابل افسوس ہے تاخیر سے نتائج ملنے پر عوام پریشان ہوئی فار م 45نہ ملنا الیکشن کمیشن کی ناکامی ہے الیکشن میں دھاندلی کے خلاف تمام جماعتوںکو مل کر فیصلہ کرناہوگا۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں