جیکب آباد ،ْنواسہ رسول شہید کربلا حضرت امام حسین ؓ کا یوم شہادت انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا

ہفتہ 22 ستمبر 2018 17:59

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) نواسہ رسول شہید کربلا حضرت امام حسین ؓ کا یوم شہادت جمعہ کے روزکو انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا، شہر بھر کی مساجد اور امام بارگاہوں میں شہداکربلا کی عظیم قربانیوں پر روشنی ڈالی گئی، یوم عاشور کا مرکزی جلوس مرکزی امام بارگاہ سے برآمد ہوا، شہر بھرکے مختلف علاقوں سے برآمد ہونے جلوس جن میں شیر شاہ حویلی، حاجن شاہ، جمن شاہ، ملنگ بابا، شیدی محلہ، گلاب ماچھی گوٹھ، حوالدار گوٹھ، دستگیر کالونی سے برآمد ہونے والے جلوس شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے پیر بخاری پہنچے ، جلوس میں علم، ذوالجناح، تابوت اور دیگر تبرکات بھی تھے، جلوس کے شرکاء راستے بھر ماتم، سینہ کوبی اور زنجیر زنی کرتے رہے، جلوسوں کی نگرانی کے لیے پولیس، رینجرس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا تھا اور جلوس کی فضائی نگرانی بھی کی جاتی رہی اور جلوسوں کے روائتی راستوں پر خفیہ کیمرائیں نصب کی گئی تھی ، اس موقع پر مقررین نے فلسفہ شہادت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ عدل وانصاف اور حق و صداقت کی سر بلندی کے لئے نواسہ رسول کی عظیم لازوال قر بانی کی مثال دنیاآج تک پیش نہیں کر سکی۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں