جیکب آباد،زبوں حال اسکول تعمیر نہ کرانے اور کیڈٹ کالج کا منصوبہ سردخانے کے حوالے کرنے کیخلاف آئی ایس ایف کا احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 5 اکتوبر 2018 23:02

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اکتوبر2018ء) زبوں حال اسکول تعمیر نہ کرانے اور کیڈٹ کالج کا منصوبہ سردخانے کے حوالے کرنے کے خلاف آئی ایس ایف کا احتجاجی مظاہرہ تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق انصاف اسٹوڈنٹ فیڈریشن جیکب آبادکی جانب سے ضلع میں بند اسکول کھلوانے اور زبوں حال اسکول تعمیر ومرمت نہ کروانے کیڈٹ کالج کا منصوبہ سردخانے کے حوالے کرنے کے خلاف ضلعی صدر غلام نبی مغیری کی قیادت میں ایک زبردست احتجاجی جلوس نکالاگیا جس میں لالاجمشید پٹھان،خادم لاشاری ،یوسف کھوسو، احمد علی کٹبار ،عرفان سومرو ،احسان ،بشیرمغیری ،افضل سیال اوردیگر کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی مظاہرین نے شہرکے راستوں پر مارچ کیا اورنعرے لگاتے ہوئے ڈی سی چوک پہنچ کر دھرنادے کربیٹھ گئے جس کے باعث روڈ بلاک اور ٹریفک معطل ہوگئی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے غلام نبی مغیری نے کہاکہ ضلع کے اسکول کھنڈرات بن گئے ہیں ،عمارات خستہ حال ہیں اورخطرناک حالت میں ہیں کسی بھی وقت کوئی ناخوشگوار واقع رونما ہوسکتاہے اسکولوں میں فرنیچر بھی موجود نہیں ضلع کے اسکولوں کی تعمیر ومرمت کے فنڈزمیں کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی ہے ٹھیکیدار اسکولوں کی تعمیر ومرمت کاکام ادھوراچھوڑکرغائب ہوگئے ہیں طلبہ کی تعلیم شدید متاثرہورہی ہے جیکب آبادمیں کیڈٹ کالج کی تعمیرکامنصوبہ دوسال سے تعطل کاشکارہے جو ضلع کی عوام سے زیادتی ہے اوریہ عمل تعلیم دشمنی کے مترادف ہے انہوں نے مطالبہ کیاکہ ایم این اے اورایم پی اے اس ظلم کا نوٹس لیں اور ضلع کے اسکولوں کے تعمیر ومرمت کے فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کرواکر ملوث افسران کے خلاف کاروائی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں