جیکب آباد،ماہ نور کی آمد آقاکی ولادت کی خوشی میں جیکب آبادکے گلی محلے رنگ برنگی برقی قمقموں اورنعلین کے سبزجھنڈوں سے سج گئے

مرحبا کے نعروں کی گونج میں ریلیاں

ہفتہ 10 نومبر 2018 19:09

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 نومبر2018ء) ماہ نور کی آمد آقاکی ولادت کی خوشی میں جیکب آبادکے گلی محلے رنگ برنگی برقی قمقموں اورنعلین کے سبزجھنڈوں سے سج گئے مرحبا کے نعروں کی گونج میں ریلیاں تفصیلات کے مطابق ماہ نورکی آمد کاچاند نظرآنے کے ساتھ ہی جیکب آبادمیں عاشقان رسول ﷺ کے چہرے خوشی سے دمک اٹھے ہیں محبان رسولﷺکی جانب سے اپنے گھروں گلی،محلوں اور شہرکو رنگ برنگی برقی قمقموں اورنعلین کے سبزپرچموں سے سجانے کاسلسلہ شروع ہوگیاہے جبکہ مختلف تنظیموں کی جانب سے مرحبا یامصطفیﷺکی صدائوں میں ریلیاںبھی نکالی جارہی ہیں گزشتہ روز تحریک اہلسنت کی جانب سے منیر قادری،غلام رسول ،سنی پارٹی پاکستان کی جانب سے فقیر بابومنجھواور جماعت اصلاح المسلمین کی جانب سے عبدالباقی طاہری ،فقیر آصف منجھو اور دیگرکی قیادت میں ریلیاں نکالی گئیں ریلی کے شرکاء نے مرحبا یامصطفی کے نعروں کی گونج میں شہرکے راستوں پر مارچ کیا اورڈی سی چوک پہنچے جہاں رہنمائو ں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نبی پا ک کی دنیامیں آمدباعث رحمت ہے ان کی آمدکے بعد دنیامیں جہالت اورکفرکے بادل چھٹ گئے اور نورسے پوری دنیا منور اورفیضیاب ہوئی

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں