ْسول اسپتال کی حالت زار کی شکایات پر تحقیقات کے لئے تشکیل دی گئی ٹیم جیکب آباد پہنچ گئی

منگل 15 جنوری 2019 18:13

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2019ء) سول اسپتال کی حالت زار کی شکایات پر تحقیقات کے لئے سیکریٹری کی حکم پر ٹیم پہنچی تین روز تک یہاں قیام کرکے تحقیقات کریں گے ڈاکٹرز کی غیر حاضری ،صفائی اور ادویات کے فقدان سمیت تمام مسائل کا جائزہ لیا جائے گا: ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد سول ہسپتال میں سہولیات کے فقدان کی شکایات اور جج کے چھاپے کے بعد سیکریٹری صحت کے حکم پر ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر غلام رسول کمبھر کی قیادت میں تحقیقات کے لئے ایک ٹیم گزرشتہ روز سول ہسپتال پہنچی جس پر عملے میں کھلبلی مچ گئی ٹیم میں ڈاکٹر طارق سومرو،سنیئر آڈیٹر محمد جمیل اور دیگر شامل ہیں ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل نے انچارج سرجن ڈاکٹر صادق لاشاری سے معلومات لیں اس موقع پرڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالغفاررند بھی موجود تھے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز حیدر آباد ڈاکٹر غلام رسول نے کہا کہ تین روز تک یہاں قیام کرکے سول ہسپتال میں ڈاکٹرس کی غیر حاضری ،صفائی نہ ہونے ،ادویات کے فقدان سمیت تمام مسائل اور معاملات کو دیکھیں گے ملازمین کا ریکارڈ بھی چیک کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ سول ہسپتال کو کیسے بہتر کیا جائے میڈیا سمیت دیگر مکتب فکر کو لوگوں سے بھی تجاویز اورمشورے لیں گے

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں