جیکب آباد، ماڈل کورٹ نے چرس رکھنے کے جرم میں دو ملزمان کو عمر قید کی سزا سنا دی

منگل 23 اپریل 2019 18:46

جیکب آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) ماڈل کورٹ نے چرس رکھنے کے الزام میں کوئٹہ کے دو رہائشیوں کو عمر قید کی سزا سنا دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی ماڈل کورٹ نے 84کلو چرس رکھنے کے الزام میں دو ملزم خلیل،اور دینار خان کو عمر قید کی سزا سنائی،ان ملزمان کو 2017 میں گرفتار کیا گیا تھا۔عدالت نے 2,2لاکھ جرمانہ بھی مقرر کیا۔ماڈل کورٹ کے جج ذوالفقار علی شیخ کی طرف سے 20مئی2017 کو ویگن کی چیکنگ کے دوران ملزموں کو پکڑا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں