تھلیسمیاسینٹر کو بند کرنے کی سازش کے خلاف پی ٹی آئی کا احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 10 اگست 2019 21:58

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2019ء) تھلیسمیاسینٹر کو بند کرنے کی سازش کے خلاف پی ٹی آئی کا احتجاجی مظاہرہ تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے سول ہسپتال میںقائم تھلیسمیا سینٹر کو بند کرنے کی سازش کے خلاف راز خان پٹھان کی قیادت میں احتجاجی جلوس نکا ل کر سخت نعریبازی کی گئی احتجاج میں اقلیت رہنما برونر بی نیوٹن اور معصوم بچوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پرراز خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھلیسمیا سینٹر کو بند کرنے کی سازش کی جا رہی ہے سندھ حکومت کی جانب سے کئے گئے معاہد ے کے تحت سینٹر کو فنڈٖس کا اجراء بند کر دیا گیا ہے جس کے باعث دور درواز سے آنے والے 500سے زائد مریضو ں کا علاج رک گیا ہے یہ اقدام مریض دشمنی پر مبنی ہے جس کی مذمت کرتے ہیں سندھ حکومت فنڈس کا جلد اجراء کرے تاکہ مریضوں کو علاج ہ سکے فنڈس کی بند ش کی وجہ سے سبی ڈیرہ غازی خان ،کوئٹہ ،شکارپور ،لاڑکانہ،رتودیرو ،خیرپور سمیت دیگر علاقوں کے مریض شدید متاثر ہوئے ہیں تھلیسمیا سنیٹر آنے والے مریضوں کو واپس کی جا رہا ہے جس کے باعث انکے زندگی خطرے میں پڑ گئی ہے وزیر اعلی سندھ اور وزیر صحت اسکا نوٹیس لیں۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں