جیکب آباد سے گڑہی خیرو جانے والا روڈ خستہ حالی کا شکار حادثات اور رہزنی کی وارداتیں معمول بن گئیں

ہفتہ 12 اکتوبر 2019 20:24

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2019ء) جیکب آباد سے گڑہی خیرو جانے والا روڈ خستہ حالی کا شکار حادثات اور رہزنی کی وارداتیں معمول بن گئیں،پولیس جرائم کی روک تھام میں ناکام شہری عدم تحفظ کا شکارعلاقے میں خوف،روڈ حادثے میں ایک ملازم فوت تفصیلات کے مطابق جیکب آباد سے گڑہی خیرو جانے والاروڈ تعمیر مکمل ہونے سے پہلے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا ہے جس کے باعث 20منٹ کا سفر اب ایک گھنٹے میںہونے لگا ہے علاقہ مکینوںعبدالرشید ،سجاد ،اختر علی اور دیگر کا کہنا ہے کہ محکمہ پراونشل ہائی کی جانب سے جیکب آباد گڑھی خیرو روڈ کی تعمیر کا ٹھیکہ ڈی بلوچ کمپنی کو دیا گیا تھا ٹھیکیدار کام ادھورا چھوڑ کر غائب ہو گیا ہے جس کے باعث شدید عذاب میں مبتلا ہیں روڈ کی حالت زار کی وجہ سے حادثات اور رہزنی کی وارداتیں معمول بن گئی ہیں چند روز قبل سابق ڈی آئی جی کے بیٹے سے مسلح افراد نے موٹرس سائیکل چھین لی جبکہ ڈیوٹی پر جانے والا موٹرسائیکل سوار سرکاری ملازم خادم حسین حادثے میں فوت ہو گیا علاقہ مکین مین روڈ کی زبوں حالی کے باعث ہونے والے حادثات اور وارداتوں کی وجہ سے سخت پریشان ہیں پولیس ان جرائم کی روک تھام میں ناکام گئی ہے آئے روز رہزنی کی وارداتوں سے علاقے میںخوف پھیلا ہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں