جیکب آباد: اے ڈی سی کالونی میں ایک کروڑ کی لاگت سے ناقص روڈ کی تعمیر
مکینوں کا احتجاج، ٹھیکیدار نے روڈ پر مین ہول کے گڑھے کھلے چھوڑ دئیے ہیں، گاڑی تک کراس نہیں ہوتی، حادثات معمول بن گئے ہیں: نعمان علی و دیگر
منگل 15 اکتوبر 2019 23:44
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے اے ڈی سی کالونی میں محکمہ ہائی وے کی جانب سے ایک کروڑ کی لاگت سے تعمیر کی گئی سڑک عوام کی سہولت کے بجائے عذاب بن گئی ہے ٹھیکیدار کے ناقص کام کی وجہ سے روڈ ناہموار بنایا گیا ہے جبکہ مین ہول کے منہ بھی کھلے چھوڑے گئے ہیں اور یہ گڑھے اتنے بڑے ہیں کہ روڈ سے کار بھی کراس نہیں ہوسکتی ، مین ہول کے منہ کھلے ہونے کی وجہ سے حادثات معمول بن گئے ہیں جبکہ معصوم بچوں کی زندگیوں کا خطرات لاحق رہتے ہیں، روڈ کی ناقص تعمیر پر علاقہ مکینوں نے نعمان علی ، منور علی اور دیگر کی قیادت میں ٹھیکیدار کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ روڈ کی ناقص تعمیر سے خرچ کیا گیا ایک کروڑ کا فنڈ ضائع ہونے کا اندیشہ ہے کیوں کہ اس تعمیر سے عوام کو سہولت کے بجائے پریشانی اٹھانا پڑ رہی ہے روڈ کی تعمیر کے باوجود جگہ جگہ گڑھے بن گئے ہیں روڈ ہموار بھی نہیں ہے ایک کلو میٹر سے کم کے روڈ پر پانچ سے زائد اسپیڈ بریکر لگائے گئے ہیں ایمرجنسی کی صورت میں اسپتال جانے سے پہلے ہی مریض ان اسپیڈ بریکروں کی وجہ سے دم توڑ جائے گا، انہوں نے ایم پی اے محمد اسلم ابڑو، ڈی سی اور دیگر بالا حکام سے مطالبہ کیا کہ ناقص کام کی تحقیقات کراوکے ذمہ دارافسران اور ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی کی جائے۔
جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
جیکب آباد پولیس کی کارروائیاں، 7 روپوش اشتہاری و مطلوب ملزمان گرفتار
جیکب آباد :جے یو آئی کی جانب سے فلسطین میں اسرائیلی بربریت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا
جیکب آباد میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا
جیکب آباد میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق
جیکب آباد میں پولیو آگاہی مہم کے سلسلے میں سیمینار
جیکب آباد ،اسلحہ اسمگلنگ کیس میں پولیس اہلکار و دیگر ملزمان کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
بلوچستان سے سندھ اسلحہ اسمگلنگ کیس میں گرفتار 3 پولیس اہلکاروں سمیت 7 ملزمان ریمانڈ پر پولیس کے حوالے ..
جیکب آباد اورکشمورپولیس کا 2 مغویوں کی بازیابی کے لیے کچے میں ڈی آئی جی نگرانی میں آپریشن
جیکب آباد کا اسکول ٹیچر اپنے پولیس اہلکار بیٹے سمیت اغوا، ڈاکوؤں کی جانب سے مغوی کی ویڈیو جاری
جیکب آباد میں نوسرباز خواتین مارکیٹ کمیٹی کے چیئرمین کے گھر سے 40 لاکھ سے زائد مالیت کا سونا لوٹ کر فرار
جب تک ڈاکوؤں کے سہولت کار سرداروں کو قانون کے کٹہرے میں نہیں لایا جاتا اس وقت تک امن کا قیام مشکل نظر ..
جیکب آباد میں پولیس کا مقابلہ کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرنے کا دعویٰ
جیکب آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار