جیکب آباد بار ایسوسی ایشن کی انتخابات 28 دسمبر کو ہونگے، دو پینل میدان میں، فارم جمع، ورک شروع

بدھ 11 دسمبر 2019 23:45

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2019ء) جیکب آباد بار ایسوسی ایشن کی انتخابات 28 دسمبر کو ہونگے، دو پینل میدان میں، فارم جمع، ورک شروع۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات 28 دسمبر کو ہونگے انتخابات میں دو پینل میدان میں اترے ہوئے ہیں، ایک پینل کی جانب سے صدارتی امیدوار احمد نواز پیچوہو، نائب صدر عدیل ابڑو، جنرل سیکریٹری زاہد تھیم، جوائنٹ سیکریٹری زاہد سومرو، خزانچی گلزار رند، لائبریرین عرفان تھیم جبکہ دوسرے پینل کی طرف سے صدارتی امیدوار ظفر خلیل جکھرانی، نائب صدر عبدالستار عطار، جنرل سیکریٹری محمد شریف دایو، جوائنٹ سیکریٹری عبدالرب لاشاری، خزانچی ظفر جکھرانی اور لائبریرین طاہر رند شامل ہیں، دونوں پینل کے امیدواروں نے اپنے نامزدگی فارم جمع کرادئیے ہیں، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں 296 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، دونوں پینل کے امیدواروں نے اپنی کامیابی کے لیے ورک شروع کردی ہے علاوہ ازیں مصری خان جکھرانی نے بھی علیحدہ سے جنرل سیکریٹری کے لیے اپنا نامزدگی فارم جمع کرالیا ہے ۔

#

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں