جیکب آباد پولیس کا5 بدنام زمانہ ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمدکرنے کا دعویٰ

ہفتہ 4 اپریل 2020 18:05

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2020ء) جیکب آباد پولیس نے 5 بدنام زمانہ ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمدکرنے کا دعویٰ کیاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس مقابلے کے بعد سنگین مقدمات میں مطلوب ملزم ہزارو جکھرانی کو 4 ساتھیوں سمیت گرفتار کیا گیا ہے، پولیس کے مطابق مولاداد تھانہ کی پولیس نے ناوڑا لنک روڈ پر کاروائی کرتے ہوئے مقابلے کے بعد 5 بدنام زمانہ ڈاکوؤں ہزارو گلوانی جکھرانی، اسرار گلوانی جکھرانی، فرزند گلوانی جکھرانی، گل میر ج گلوانی کھرانی اور سرور گلوانی جکھرانی کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2 کلاشنکوف، 3 ٹی ٹی پسٹل برآمد کرلی ہیں، پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کے سرغنہ ہزارو گلوانی جکھرانی پولیس مقابلے میں پولیس اہلکار اول خیر کو زخمی کرنے سمیت، دہشتگردی، قتل، ڈکیتی، پولیس مقابلہ جیسے 24 سنگین مقدمات میں اشتہاری اور روپوش تھا اور ملزم نے 25مارچ 2020 کو سیاہ کاری کے الزام تحت دہرے قتل میں بھی مطلوب تھا،علاوہ ازیں دیگر گرفتار 4 ملزمان بھی کئی سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں