کورونا بھی عمران خان کے ’’اناء وائرس‘‘ کا کچھ نہیں بگاڑ سکا ،حافظ حسین احمد

وزیراعظم آج بھی اپوزیشن کو اعتماد میں لینے کیلئے تیار نہیں، قائد حزب اختلاف کی جماعتوں کو از خود عوام کے پاس جاکران کے دکھوں کا مداوا کرے،رہنما جے یو آئی کی گفتگو

ہفتہ 4 اپریل 2020 23:30

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2020ء) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات اور سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ ’’کورونا وائرس‘‘ بھی عمران خان کے ’’اناء وائرس‘‘ کا کچھ نہیں بگاڑ سکا،آج بھی وہ سولو فلائٹ کے تحت اپوزیشن کو اعتماد میں لینے کے لیے تیار نہیں۔

(جاری ہے)

صحافیوں سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے حافظ حسین احمد نے مزید کہا کہ اپوزیشن کی دونوںبڑی جماعتیں حزب اختلاف کی بس کو مس کرچکی ہیں، جے یو آئی نے جب آزادی مارچ کے حوالے سے جو پروگرام دیا تھا تو اس وقت اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتیں مصالحت کے لیے مصلحت کا شکار ہوئی اور انہوں نے اپنے نجی اور خاندانی معاملات کو سنوارنے کے لیے اپوزیشن کی پیٹ میں چھرا گھونپا آج انہیں اپوزیشن کے حوالے وہ انداز نہیں اپنانا چاہئے جو انہیں نومبر میں اپنانا چاہئے تھا آج ملکی حالات کے تحت انہیں اب عوام کے اندر اپنی پوزیشن کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، اگر حکومت اپوزیشن کو گھاس نہیں ڈالتی تو اپوزیشن از خود عوام کے پاس جائے اور ان کے دکھوں کا مداواہ کرے تاکہ عوام کو پتہ چل سکے کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں سنجیدہ نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ سندھ میں مراد علی شاہ کے فرمان کے تحت علماء کرام کو نشانہ بنایا جارہا ہے جوکہ نا قابل برداشت ہے ملک اس وقت نازک دور سے گذر رہا ہے جمعیت علمائے اسلام اس مشکل گھڑی میں اپنے تمام اختلافات کو بھلا کر عوام کو اس مشکل سے نکلنے کے لیے اپنا کردار ادا کررہی ہے اگر علماء کرام، مساجد کے خطباء پر مقدمات کا اندراج کیا جائے گا اور انہیں لاک اپ میں بند کیا جائے گا تو اس کا شدید ردعمل آئے گا ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں