کورونا انسانوں کے گناہوں کا نتیجہ ہے اس حوالے سے حکمرانوں کاغیر سنجیدہ رویہ قابل گرفت ہے،محمد حسین محنتی

بدھ 3 جون 2020 23:57

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2020ء) امیر جماعت اسلامی سندھ و سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ کورونا انسانوں کے گناہوں کا نتیجہ ہے اس حوالے سے حکمرانوں کاغیر سنجیدہ رویہ قابل گرفت اور تشویش ناک ہے ، کورونا جلدی ختم ہوتے ہوئے نظر نہیں آتا، احتیاط و اس کے ساتھ جینا سیکھنا پڑے گا۔ جماعت اسلامی اقامت دین اور بلاتفریق انسانیت کی خدمت کرنے والی جماعت ہے کورونا ریلیف میں کارکنان نے اپنی جان کی پروا کئے بغیر کراچی تا کشمور لاک ڈاون سے متاثرہ عوام کی خدمت کی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد میں عوامی اجتماع، ذمہ داران کے اجلاس اور نواحی علاقے قلندرانی آباد میں آگ سے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی اور الخدمت کی جانب سے امدادی سامان تقسیم کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

دریں اثناء انہوں نے پیپلزپارٹی ش ب کے ضلعی صدر ندیم قریشی سے والدہ کی وفات پر تعزیت کی اورمرحومہ کے درجات بلندی کی دعا کی۔

صوبائی سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا،امیر ضلع حاجی دیدار علی لاشاری، الخدمت کے صدر غلام حیدر پیرزادہ، جیکب آباد کے امیر ہدایت اللہ رند، مولانا اعظم قلندرانی ودیگر ذمہ داران و معززین بھی ساتھ موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہاکہ کشمیر میں ہونے والی انسانیت سوز مظالم پر عالمی ضمیر کی بے حسی پر اللہ تعالی نے پوری دنیا کو لاک ڈائون کردیا۔

کورونا وبا سے اللہ نے زمین پر خدائی کے دعویداروں کو بھی اپنی اقات یاد دلادی ہے۔ہر مصیبت و آزمائش انسانوں کو اپنے رب کی طرف پلٹنے اپنی اصلاح کا موقع دیتی ہے شہر سے چند کلومیٹر پر واقعے علاقے نوازوجاگیر میں آگ لگنے سے لوگ اپنے گھروں اناج و مویشی سے محروم ہوگئے مگر انتظامیہ و کسی منتخب نمائندے کا دادرسی کے لیئے نہ پہنچنا افسوس ناک اور عوامی وجمہوریت کے دعویدار حکمرانوں کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے مقامی ذمہ داران کو ہدایات دیں کہ وہ آگ متاثرہ خاندانوں کی بھرپور دادرسی کریں۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں