جیکب آباد کی جمس ہسپتال میںایک اور معصوم کلی اکسیجن نہ ملنے کی وجہ سے فوت ہوگئی

جمعہ 17 ستمبر 2021 23:41

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2021ء) جیکب آباد کی جمس ہسپتال میںایک اور معصوم کلی اکسیجن نہ ملنے کی وجہ سے فوت تفصیلات کے مطابق جیکب آباد جمس ہسپتال میںبد انتظامی وجہ سے مریضوں کو بروقت طبی امداد نہ ملنے کے باعث اموات بڑھتی جارہی ہیںگزرشتہ روز مستری محمد ابراہیم کی معصوم کلی بھی بروقت اکسیجن نہ ملنے کی وجہ سے جمس ہسپتال میں دم توڑ گئی ،جمس ہسپتال میں سہولیات کے فقدان ،سفارش پر بھرتیاں ،ادویات کی خریداری میں کرپشن ،اقربا پروری نے بہترین صحت کے ادارے کو تباہ کردیا ہے تجربہ کار اور سندھ یافتہ ڈائریریکٹر کی تقرری میں تاخیر کی وجہ سے ادارے کی دن بہ دن حالت ابتر ہوتی جا رہی ہے

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں