جیکب آباد کی عدالت نے منشیات کیس میں مجرم کو عمر قید اور جرمانے کی سزا سنادی

جمعہ 15 اکتوبر 2021 20:56

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2021ء) جیکب آباد کی عدالت نے منشیات کیس میں مجرم کو عمر قید اور جرمانے کی سزا سنادی تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظہور احمدھکڑو کی عدالت نے 2 ملزمان کو منشیات رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور 3/3 لاکھ جرمانے کی سزا کا حکم سنادیا، سزا پانے والے ملزمان میں گل شاہ اور محمد رسول پٹھان ہیں ملزمان کا تعلق کوئٹہ سے ہے، واضع رہے کہ 6ماہ قبل صدر پولیس بائے پاس کے مقام پر دوران چیکنگ مزدا سے 30من چرس برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں