جیکب آباد ، وکلاء اور روینیو ملازمین میں کشیدگی بڑھ گئی ،وکلاء کاروینیو ملازمین پر کیس داخل کرانے کے لئے عدالت میں درخواست دائر

جمعہ 21 جنوری 2022 23:04

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2022ء) جیکب آباد کے وکلاء اور روینیو ملازمین میں کشیدگی بڑھ گئی ،وکلاء کاروینیو ملازمین پر کیس داخل کرانے کے لئے عدالت میں درخواست دائر تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں وکلاء کی جانب سے ڈی سی ہائو س کے سامنے دہرنے کے باعث وکلا ء اور روینیو ملازمین میں ہونے والے کشیدگی شدت اختیا ر کر گئی ہے جس کے بعد وکلاء کی جانب سے روینیو ملازمین کے خلاف کیس داخل کرنے کے لئے عدالت میں درخواست دی گئی ہے وکیل عبدالوحید سدہایو نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں22Aکی درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ ڈی سی ہائوس کے سامنے وکلاء کے پر امن احتجاج کے دوران رینیو ملازم رحمت اللہ کھوسو سمیت 25نامعلوم ملازمین نے وکلاء کو تشدد کا نشانہ بنایا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں