تقرری و تبادلے پر پابندی کے باوجود منحرف ایم پی اے کے بہنوئی کو سول سرجن جیکب آباد مقرر

جمعرات 26 مئی 2022 22:16

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2022ء) تقرری و تبادلے پر پابندی کے باوجود منحرف ایم پی اے کے بہنوئی کو سول سرجن جیکب آباد مقرر کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں الیکشن کمیشن کی جانب سے تقرری و تبادلوں پر پابندی کے باوجود محکمہ صحت کی جانب سے سول ہسپتال جیکب آباد کے سول سرجن ڈاکٹر ارشاد سرکی کو ہٹاکر پی ٹی آئی کے منحرف ایم پی اے اسلم ابڑو کے بہنوئی ڈاکٹر انیس سنجرانی کو دوبارہ جیکب آباد سول ہسپتال کا سول سرجن مقرر کیا گیا ہے اور ایسا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں