جیکب آباد میں بچیوں کی تعلیم کے فروغ اور سہولیات کے فراہمی کے سلسلے میں اجلاس

تین اضلاع میں سیمینار کے انعقاد کا فیصلہ ،بچیوں کی تعلیم ضروری ہے انکو اسکول میں داخلہ کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گی: زاہد حسین برڑو

ہفتہ 6 اگست 2022 22:33

جیکب آبا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اگست2022ء) جیکب آباد میں بچیوں کی تعلیم کے فروغ اور سہولیات کے فراہمی کے سلسلے میں ریجنل محتسب اعلی کی صدارت میں اجلاس ،تین اضلاع میں سیمینار کے انعقاد کا فیصلہ ،بچیوں کی تعلیم ضروری ہے انکو اسکول میں داخلہ کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گی: زاہد حسین برڑو۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے ریجنل محتسب کے دفتر میںمحتسب اعلی سندھ اعجاز خان کے احکامات پر سندھ میں بچیوں کی تعلیم کے فروغ اور سہولیات کے متعلق ایک اجلاس ریجنل محتسب اعلی زاہد حسین برڑو کی صدارت میں ہوا جس میں محکمہ تعلیم جیکب آباد ،شکارپور ،کشمور ایٹ کندھ کوٹ کے افسران سیف اور آرسی او کے نمائندوں نے شرکت کی اجلاس میں بچیوں کے تعلیم کے فروغ کے سلسلے میں آگاہی کے سلسلے میں تین اضلاف کشمور ایٹ کندھ کوٹ ،شکارپور اور جیکب آباد میں روان ماہ سیمینار کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ریجنل محتسب اعلی زاہد حسین نے محکمہ تعلیم کے افسران کو بچیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دینے اور بچیوں کو اسکول میں داخلہ کے دوران آسانی فراہم کرنے کی ہدایت کی زاہد حسین بررڑو کو کہنا تھا کہ بچیوں کی تعلیم نہایت ضروری ہے بچیوں کی تعلیم کے فروغ اور اسکولوں میں داخلہ بڑھانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں ،تعلیم کے بغیر اس جدید دور میں انسان ایک زندہ لاش ہے تعلیم سے آگاہی ملتی ہے اور اسی آگاہی کی بدولت زندگی کو بہتر اور خوشحال پرسکون بنایا جا سکتا ہی

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں