جیکب آباد ، جمس ہسپتال میں بد انتظامی،پولیس افسر کی بے جا مداخلت،تین ڈاکٹرزنے نوکردی چھوڑ دی

جمعہ 2 جون 2023 21:54

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2023ء) جیکب آباد کی جمس ہسپتال میں بد انتظامی،پولیس افسر کی بے جا مداخلت،اقربا پروری سے تنگ آکر تین ایف سی پی ایس ڈاکٹرزنے جمس کی نوکری کو خیر باد کہہ دہا،تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی جمس ہسپتال میں نئے ڈائریکٹر کی تقرری کے باوجود بھی کوئی بہتری نہ آسکی ہے ،ہسپتال میںبد انتظامی ،پولیس افسر کی بے جا مداخلت کی وجہ سے ڈاکٹرو عملہ سخت پریشان ہے جمس ہسپتال سے مزید تین ماہر ڈاکٹروں نے رخصت لے لی ہے جن میں ہڈیوں کے ماہر ڈاکٹر محمد قاسم ،بچوں کے ماہر ڈاکٹر وقار احمد سہتو اور ڈاکٹر انجلی کماری نے جمس کی نوکری کو خیر باد کہہ دیا ہے،جیکب آباد کی جمس ہسپتال میں سیاسی سفارش ،پولیس کی جانب سے مقرر سب انسپکٹر کی بے جا مداخلت ،اقربا پروری ،جونئیرس کو نوازنے کے وجہ سے امور شدید متاثر ہو گئے ہیں 8سال سے جمس میں کام کرنے والے ملازمین کا سروس اسٹرکچر تک نہیں بنایا گیاجس کے باعث ڈاکٹر وعملہ مایوسی کا شکار ہے،مقر ر ڈائریکٹر عمر رسیدہ ہونے کی وجہ سے پولیس افسر کو تمام اختیارات سونپ دئے ہیں جس کے نتیجے میںہسپتال کا موحول دن بہ دن بگڑتا جارہا ہے دوسری جانب اس سلسلے میں ڈائریکٹر جمس عبدالکریم جمالی سے موقف لینے کے لئے رابطے کی کوشش کی گئی پر انکا نمبر بند ملا ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں