جیکب آباد محکمہ ایجوکیشن ورکس میںرشوت کا بازار گرم

2فروری سے ا ب تک 165منصوبوں پر مشتمل 3ارب سے زائد لاگت کے 7ٹینڈرز کا فیصلہ نہ ہوسکا،ایکسئین ٹینڈر کلرک سمیت غائب ڈویژن آفس کو تالے ،ٹھیکیدار پریشان

جمعہ 2 جون 2023 21:54

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2023ء) جیکب آباد محکمہ ایجوکیشن ورکس میںرشوت کا بازار گرم 2فروری سے لیکر اب تک 165منصوبوں پر مشتمل 3ارب سے زائد لاگت کے 7ٹینڈرز کا فیصلہ نہ ہوسکا،ایکسئین ٹینڈر کلرک سمیت غائب ڈویژن آفس کو تالے،ٹھیکیدار پریشان،ایک منصوبے پر چار،چار ٹھیکیداروں سے 15فیصد رشوت وصولی کا انکشاف تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے محکمہ ایجوکیشن ورکس میں رشوت کا بازار گرم ہو گیا ہے 2فروری کو ہونے والے ٹینڈرس کا تاحال فیصلہ نہیں کیا جا سکا ہے محکمہ ایجوکیشن ورکس میں ابتک3ارب سے زائد لاگت کے 7ٹینڈر کئے گئے ہیں جو کہ 165سے زائد منصوبوں پر مشتمل ہیںاسکے باوجود ایکسئین ٹینڈر کلرک سمیت دفتر سے غائب ہیں اور ڈویژن آفیس کو تالے لگے ہوئے ہیں جس کے باعث ٹھیکیدار سخت پریشان ہیںایکسئین کے عہدے پر ترقی پانے کے باوجود خان محمد جمالی نے اے ای این جیکب آباد اور گڑھی خیرو کی چارج نہیں چھوڑی ہے بیک وقت تین چارج رکھنے والے خان محمد جمالی 15روز سے دفتر نہیں آئے جبکہ ایک اسکیم پر چار ٹھیکیداروں سے 15فیصد رشوت وصول کرنے کا انکشاف ہو اہے ذرائع کے مطابق ایکسئین کی جانب سے ٹینڈر کلرک کے ذریعے رشوت وصول کی جا رہی جبکہ ٹینڈر کلر ک دفتر کے بجائے نجی بنگلے پر ٹھیکوں کے معاملات طے کررہا ہے ٹھیکیداروں نے وزیر تعلیم سردار شاہ ،سیکریٹری اکبر لغاری سے محکمہ ایجوکیشن ورکس میں کرپشن اور رشوت خوری کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں