ایس ایس پی جیکب آباد کی زیر صدارت اجلاس،تمام ایس ڈی پی اوز کی شرکت

بدھ 27 مارچ 2024 16:07

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) ایس ایس پی جیکب آباد، سید سلیم شاہ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام ایس ڈی پی اوز ، ایس ایچ اوز اور ہیڈ محررز نے شرکت کی ۔ ایس ایس پی جیکب آباد سید سلیم شاہ نے کہا کہ اپنی ڈیوٹی دیانتداری اور ایمانداری سے کریں اور کسی بھی مجرم کو رعایت نہیں دیں، چاہے وہ کتنا بھی با اثر کیوں نہ ہو اور کسی بھی بے گناہ کو جھوٹے الزام میں نہ پھنسائیں اور جرم کو روکنے کیلئے حکمت عملی سے کام لیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جہاں بھی جرم ہو تو متعلقہ ایس ایچ او اس کا سراغ لگا کر اس تک پہنچے اور مجرم کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے ۔ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز اپنی حدود میں ملزمان کیخلاف کارروائی کریں اور پیٹرولنگ اور سنیپ چیکنگ کو مزید سخت بنایاجائے۔ایس ایس پی جیکب آباد نے تمام افسران کو سختی سے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، سرگرم ملزمان ، روپوش اور اشتہاریوں کو گرفتار کریں اور روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی رپورٹ دیں۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں