جیکب آباد میں سی او سیپکو کی آمد،بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کاروائیاں، متعدد کنکشن منقطع

جمعہ 19 اپریل 2024 17:40

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) حکومت پاکستان کی ہدایات پر سیپکو کے دائرہ اختیار میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے ۔گزشتہ روزچیف ایگزیکٹو آفیسر سیپکو انجینئر منظور حسین سومرو نے آپریشن ڈویژن سیپکو جیکب آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا گیا۔ سی او سیپکو نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بجلی چوروں، ڈیڈ ڈفالٹرز اور نادہندگان کے باعث سیپکو کو نقصان کا سامنا ہے اور اس سلسلے میں بجلی چوروں کو شکنجے میں لانے کے لیے لوکل ایڈمنسٹریشن، سندھ پولیس اور فیڈرل انویسٹیگیشن ادارے ایف آئی اے کی معاونت سے کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

بجلی چوری ایک سنگین جرم ہے جوقومی گرڈ سے بجلی ضائع ہونے کا باعث بنتی ہے۔

(جاری ہے)

معاشرے میں بجلی چوری کی حوصلہ شکنی کے لیے سیپکو کے عملے کی جانب سے بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف دن رات بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ بجلی چوری میں ملوث کسی کو معافی نہیں دی جائے گی اور ساتھ ہی انہوں نے سیپکو صارفین کو بھی اپیل کی ہے کہ بجلی چوری روکنے کی مہم میں ہمارا بھرپور ساتھ دیں جس سے حالات بہتری کی جانب جائیں گے اور لوڈ شیڈنگ میں بھی نمایہ کمی ہوگی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر سیپکو انجینئر منظور حسین سومرو کا مزید کہنا تھا کہ بجلی چوری کے خلاف صفر رواداری کی حکمت عملی کو برقرار رکھتے ہوئے تمام ہائی لاس فیڈرز پر میٹرز سیکیورنگ کا کام جاری ہے۔\378

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں