جیکب آبادکے راستے ممنوعہ غیر ممنوعہ سامان کی اسمگلنگ میں حکومتی نمائندے ملوث نکلے

صوبائی مشیر کے اسکواڈ میں شامل پولیس موبائل کے ذریعے اسلحہ کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام،شکارپور پولیس کے تین اہلکاروں سمیت 7افراد گرفتار اسلحہ کی بھاری کھیپ برآمد

ہفتہ 20 اپریل 2024 19:36

جیکب آبادکے راستے ممنوعہ غیر ممنوعہ سامان کی اسمگلنگ میں حکومتی نمائندے ملوث نکلے
جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2024ء) جیکب آبادکے راستے ممنوعہ غیر ممنوعہ سامان کی اسمگلنگ میں حکومتی نمائندے ملوث نکلے ،صوبائی مشیر کے اسکواڈمیں شامل پولیس موبائل کے ذریعے اسلحہ کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام،شکارپور پولیس کے تین اہلکاروں سمیت 7افراد گرفتار اسلحہ کی بھاری کھیپ برآمد۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے راستے ممنوعہ غیر ممنوعہ سامان کی اسمگلنگ میں حکومتی نمائندے ملوث نکلے ہیںگزشتہ روز پولیس نے بائی پاس پر ایک کاروائی میں بلوچستان سے آنے والی شکارپور پولیس کی موبائل اور دیگو گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو فرار ہونے لگے اور پھر تعاقب کے بعد گاڑی کو تحویل میں لے لیا گیا تلاشی کے دوران ویگو گاڑی سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولیاں برآمد کرکے شکارپور پولیس کے تین اہلکاروں سمیت 7افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ، ذرائع کے مطابق سندھ حکومت میں شامل ایک صوبائی مشیر کے پروٹوکول میں شامل شکارپور پولیس کی موبائل اور ویگو گاڑی بلوچستان سے بھاری مقدار میں اسلحہ لے جارہی تھی،گرفتار بااثر کو سیاسی دبائو پر آزاد کر دیا گیا ہے ،پولیس کے جاری اعلامیے کے مطابق شنبے شاہ چیک پوسٹ کے قریب پولیس نے ویگو کو روک کر 4 ملزمان ذاکر بھیو، اختیار لاشاری، نبیل بھیو اور توفیق گجر کو گرفتار کرلیا جبکہ پولیس موبائل میں موجود اے ایس آئی امیتاز علی بھیو، پولیس اہلکار ثناء اللہ، بقا محمد انڑ کو شک کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار ملزمان کے قبضے میں سے ایک جی تھری، ایک کلاشنکوف، جی تھری کے 17 میگزین، کلاشنکوف کے 3 میگزین اور2 ہزار 350 گولیاں برآمد کی گئی ہیں، ایس ایس پی کے مطابق اسلحہ کے ڈیلر اختیار لاشاری بلوچستان سے سندھ کی طرف اسلحہ اسمگلنگ کررہا تھا ان کے خلاف پہلے بھی اسلحہ اسمگلنگ کے مقدمات درج ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب اس سلسلے میں ایس ایس پی جیکب آباد سلیم شاہ سے رابطے کی کوشش کی گئی پر انکا نمبر اٹینڈ نہ ہوا۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں