حسن علی کا رن اپ دیکھ کر وقار یونس یاد آتا ہے ، سابق ویسٹ انڈین بائولر این بشپ کی تعریف، فاسٹ بائولر نے تعریف کرنے پر شکریہ ادا کیا

ہفتہ 14 اپریل 2018 21:01

حسن علی کا رن اپ دیکھ کر وقار یونس یاد آتا ہے ، سابق ویسٹ انڈین بائولر این بشپ کی تعریف، فاسٹ بائولر نے تعریف کرنے پر شکریہ ادا کیا
جمیکا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2018ء) قومی ٹیم کے فاسٹ بائولر حسن علی اپنے انٹر نیشنل ڈیبیو کے بعد سے دن بدن بہتر سے بہتر ہوتے جارہے ہیں ،دو سال قبل جب پشاور زلمی نے انہیں پاکستان سپر لیگ کیلئے اپنے سکواڈ میں شامل کیا تو کئی لوگوں کو حیرت ہوئی تاہم اب وہ دنیائے کرکٹ کے بہترین فاسٹ بائولرزمیں سے ایک مانے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

سابق ویسٹ انڈین فاسٹ بائولر این بشپ نے اپنے ایک انٹر ویو میں حسن علی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں نے حسن کو پہلی مرتبہ 2016 ئ میں ویسٹ انڈیز کیخلاف متحدہ عرب امارات میں ایک ٹی ٹونٹی میچ میں بائولنگ کرتے دیکھا تھا ،جس چیز نے مجھے سب سے زیادہ متاثر کیا وہ ان کی سپیڈ اور جوش سے بھرا رن اپ تھاکیوں کہ انہیں دیکھ کر مجھے فورا ہی وقار یونس کا رن اپ یادآیا‘‘۔

حسن علی نے این بشپ کی جانب سے اپنی تعریف پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں