اوستہ محمد، حکومت صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ،سات سال کا طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود قاتل گرفتار نہ ہوسکے ،محمد حنیف بلوچ

منگل 2 فروری 2021 17:10

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2021ء) اوستہ محمد کے سینئر صحافی شہید محمد افضل خواجہ اور ڈرائیور اکبر دایوکے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف صحافی برادری سراپااحتجاج ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اوستہ محمد پریس کلب کے صحافی برادری پریس کلب کے صدر محمد حنیف بلوچ کی قیادت میں شہید صحافی افضل خواجہ اور ڈرائیور محمد اکبر کی ساتویں برسی کے موقع پر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی مظاہرین سے پریس کلب کے صدر محمد حنیف بلوچ جنرل سیکرٹری علی حسن بلوچ سینئر صحافی محمد حنیف مینگل عبداللہ مگسی،عبدالفتاح رند نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے سات سال کا طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود قاتل گرفتار نہ ہوسکے دہشت گردوں نے مین شاہراہ پر دہشت گردی کر کے سینئر صحافی محمد افضل خواجہ اور ان کے ڈرائیور محمد اکبر دایو کو شہید کردیا لیکن انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے پولیس انتظامیہ دہشت گردوں کو گرفتار کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے مقررین نے بلوچستان حکومت اور آئی جی پولیس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے لواحقین کو انصاف دلایا جائے اور صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کریں۔

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں