وزیرداخلہ بلوچستان میرسلیم خان کھوسہ کا اپنے حلقہ انتخاب صحبت پورکا دورہ

بدھ 10 اکتوبر 2018 17:12

جعفرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2018ء) وزیرداخلہ بلوچستان میرسلیم خان کھوسہ تین روزہ دورے پر اپنے حلقہ انتخاب صحبت پور پہنچ گئے،وزیرداخلہ بلوچستان میرسلیم خان کھوسہ الیکشن جیتنے کے بعد پہلی مرتبہ اپنے انتخابی حلقے صحبت پور پہنچ گئے، میرسلیم خان کھوسہ کوقبائلی معتبرین نے وزیرداخلہ بننے کی مبارکباد دی اور علاقے کے مسائل پیش کیے،میرسلیم خان کھوسہ نے علاقہ مکینوں کومسائل حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وزیرداخلہ کاقلمدان میرے لیے ایک اعزاز کی بات ہے، بڑی ذمہ داری میرے کاندھوں پرڈالی گئی ہے، میری پہلی کوشش یہ ہوگی کہ صوبے بھرمیں امن وامان قائم ہو اور میں اپنے علاقے میں ترقی اور اس کے فلاح وبہبود کے لیے تمام تروسائل بروئے کار لاکر تعلیم، صحت ،بجلی ،پانی اور سڑکوں کی بہتری کے لیے کوشش جاری رکھوں گا۔

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں