اوستہ محمد ، جمہو ریت کی بحالی کے لئے ہمیشہ پی پی کے قائدین نے اپنے جانوں کا نذرانہ دیا، ایڈوکیٹ زبیدہ جکھر انی

ہفتہ 5 جنوری 2019 21:01

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جنوری2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی ایک عوامی پارٹی ہوئے جمہو ریت کی بحالی کے لئے ہمیشہ پی پی کے قائدین نے اپنے جانوں کا نذرانہ دیا گڑھی خدابخش شہیدوں کا شہر ھے آمریت کے حامیوں نے ہمیشہ پی پی کے جمہوری حکومت کو ختم کرکے پیپلز پارٹی کو ختم کرنے کی کوشش کی ہے ا ن خیالات کا اظہار سماجی رہنما اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنما ایڈوکیٹ زبیدہ جکھر انی نے ڈومکی ہاؤس ڈیرہ مراد جمالی میں ایک کارنر مٹینگ میں خطاب کرتے ہوئے اور صحافیوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہو ئے کہا محترمہ ایڈوکیٹ زبیدہ جکھرانی نے مز ید کہا کے عمران خان نے اینگروجمنٹ کے نام سے لوگوں کے دوکان توڑ کر ان کو بیروزگار کیا اور ان کے گھروں کو توڑ کر ان کو بے گھر کر دیا ھے آج لوگ بیروزگاری سے پریشان ہیں احتساب کے نام پر آج پی پی سے انتقام لیا جارہیا ھے اور نیب کے نام سے ان کو ڈرانے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے پی پی کے کسی بھی رہنما نے کوئی کرپشن نہیں کی ہے موجودہ حکومت پی پی کو بلیک میل کرکے اپنے ذاتی مفادات حاصل کرنا چاہتے ہیں آج لوگ بیروزگاری کی وجہ سے خودکشی کرنے پر مجبور ہیں بلوچستان میں عوام کو کوئی سہولیات میسر نہیں ہیں جبکہ بلوچستان قدرتی ذخار سے مالا مال ہے مگر آج تک بلوچستان کو کوئی سہولیات میسر نہیں ھے ایک سوال کے جواب میں محترمہ ایڈوکیٹ زبیدہ جکھر انی نے کہا ھے کے تبدیلی کے نعرے لگانے والوں نے کونسی تبدیلی لائی ھے بلوچستان میں نہ پینے کے لئے پانی ھے نہ گیس اور بجلی اور نہ ہی صحت کی کوئی سہولیات ہیں عمران خان ایک ٹشو پیپر ہیں ان کو استمال کیا جارہے ہیں عمران خان کی سیاست ختم ھو گئی ھے وہ لوگوں کو بیوقوف بنا رہیا ھے مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ھے حکومت عمران خان نہیں کوئی اور طاقت چلا رہی ہے۔

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں