ملک کی حفاظت کرنے والے پاک فوج کی خدمات کو سلام پیش کرتا ہوں، میر فیصل خان جمالی

پیر 18 مارچ 2024 21:16

اوستا محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء ایم پی اے سردار زادہ میر فیصل خان جمالی نے گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے جوانوں پر حملہ کہ شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں اور شہید ہونے والے لیفٹنینٹ کرنل سید کاشف علی کیپٹن محمد احمد بدر شاہد اور دیگر جوانوں کے شہادت پر فخر اور سلام پہش کیا اور کہا کہ جوانوں نے دہشت گردوں کا منہ توڑ جواب دیکر پاک فوج کا فخر سے سربلند کیا ہے میں دہشت کی شدہد الفاظ میں مذمت کرتا ہوں شہدا ء کے ورثاء سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں