معروف ادکارہ عتیقہ اوڈھو کی54ویں سالگرہ 12فروری کومنائی جائے گی

بدھ 9 فروری 2022 21:46

معروف ادکارہ عتیقہ اوڈھو کی54ویں سالگرہ 12فروری کومنائی جائے گی
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 فروری2022ء) پاکستان کی معروف ادکارہ عتیقہ اوڈھو کی54ویں سالگرہ 12فروری کومنائی جائے گی اس سلسلے میںمنعقدہ تقریب کے دوران سالگرہ کا کیک کاٹا جائے گا۔

(جاری ہے)

اداکارہ عتیقہ اوڈھو 12فروری 1968ء کو کراچی میں پیدا ہوئیںانہوں نے پی ٹی وی سے اپنے فنی کیرئیر کا آغازانور مقصود کی معروف ٹی وی سیریز ستارہ اور مہر النساء سے کیاان کی معروف ترین ٹی وی سیریلز میں ’’ انگار وادی،نجات،کرچیاں،چاہتیں،ہمسفر،دشت،آن ‘‘ اور دیگر قابل ذکر ہیں۔

عتیقہ اوڈھو نے متعدد فلموں میں بھی کام کیا جن میں ’’ جو ڈر گیا وہ مر گیا ،ممی اور مجھے چاند چاہیے ‘‘ شامل ہیں ۔عتیقہ اوڈھو سابق صدر جنرل(ر)پرویز مشرف کی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کی رکن ہیں انہیں جون 2011ء میں اسلام آباد ایئرپورٹ پر شراب کی بوتلیں برآمد ہونے پر تنقید کا نشانہ بننا پڑا تھا۔

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں