کوٹری بیراج کی پھلیلی کینال سے سکھربیراج کی دولاکھ ایکڑ کے قریب زمین چوری کے پانی سے سیراب کی جانے لگی

پیر 21 جنوری 2019 13:41

پنگریو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2019ء) ضلع بدین کی کاشت کارتنظیموں نے ڈسٹرکٹ کونسل بدین کی جانب سے کوٹری بیراج کی پھلیلی کینال کے پانی پرسکھربیراج کے بااثر زمینداروں کی جانب سے مارے جانے والے ڈاکے کے خلاف منظورکی جانے والی قراردادپرعمل درآمدکرنے کامطالبہ کردیااس سلسلے میں ضلع بدین کی کاشت کارتنظیموں کے رہنماؤں عبدالعزیزڈیرو.خلیل.احمد بھرگڑی گلن شاہ.میرنوراحمدٹالپر.

(جاری ہے)

نصراللہ جرواراوررضااحمدنے یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ کونسل بدین کے گزشتہ روزہونے والے اجلاس میں رکن ضلع کونسل میرنوراحمدٹالپرکی جانب سے پیش کردہ جو قراردادمتفقہ رائے سے منظورکی گئی ہے اس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ کوٹری بیراج کی پھلیلی کینال سے سکھربیراج کی جودولاکھ ایکڑ کے قریب زمین چوری کے پانی سے سیراب کی جارہی ہے وہ چوری بند کی جائے اورکوٹری بیراج کا پانی سکھربیراج کی روہڑی کینال کی کمانڈایریا تک پہنچانے کے لیے پھلیلی کینال سے نکلنے والی فلڈکینالوں کوپختہ کرنے کا منصوبہ بھی ردکیا جائے انہوں نے کہا کہ پھلیلی کینال کے پانی پرسکھربیراج کے جاگیرداروں کی جانب سے لگائے جانے والے ڈاکے کے باعث پھلیلی کینال کی ٹیل کے علاقوں کی ہزاروں ایکڑزرعی زمین صحرامیں تبدیل ہوگئی ہے اورتحصیل تلہاروٹنڈوباگومیں ہرطرف بدحالی اورخشک سالی نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں جبکہ سکھربیراج کی روہڑی کینال کے جاگیردارپھلیلی کینال کے پانی پرڈاکے ڈال کرکروڑپتی بن چکے ہیں ان رہنماؤں نے وزیراعلیٰ سندھ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ اوردیگرحکام سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی نمائیندوں کے ایوان ضلع کونسل بدین کی جانب سے منظورکردہ قرارداد کے مطابق مرادواہ اوردیگرفلڈکینالزکی غیرقانونی سی سی لائننگ کا منصوبہ فوری طورپرردکیاجائے اورکوٹری بیراج کے پانی پرپھلیلی کینال اوراکرم کینال کے ذریعے ڈالے جانے والے ڈاکے کا سلسلہ فوری طورپرختم کیا جائے بصورت دیگرضلع بدین بھر کے تمام شہروں میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی جائے گی-

جامشورو میں شائع ہونے والی مزید خبریں