سندھ یونیورسٹی کی خوبصورتی اور شجرکاری کیلئے بہترین انتظام کیے جائیں گے ،صدیق کلہوڑو

پیر 5 اکتوبر 2020 23:49

جامشورو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2020ء) : شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق کلہوڑو نے کہا ہے کہ سندھ یونیورسٹی کی خوبصورتی اور شجرکاری کیلئے بہترین انتظام کیے جائیں گے اور کیمپس میں واقع سڑکوں اور راستوں کی صفائی ستھرائی کو بھی یقینی بنانے کیلئے اقدام لیے جائیں گے۔ کیمپس میں واقع اربن فاریسٹری میں پودوں کی نشونما کیلئے ڈرپ ایریگیشن سسٹم نصب کرنا ضروری ہے۔

یہ اظہار انہوں نے گذشتہ روز کیمپس میں واقع اربن فاریسٹری کے دورے کے دوران متعلقہ افسران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر رجسٹرار غلام محمد بھٹو، الیکٹریکل انجنیئر تنویر گلفام، پروجیکٹ ڈائریکٹر عبدالوہاب، پلانٹیشن اینڈ بیوٹیفکیشن کی انچارج ڈاکٹر نبیلہ شاہ جیلانی، مرتضیٰ کھوسو و دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر اربن فاریسٹری کا مکمل دورہ کیا اور وہاں درختوں اور پودوں کی نشونما کے حوالے سے بریفنگ بھی لی۔

ڈاکٹر کلہوڑو نے کہا کہ یونیورسٹی میں خوبصورتی اور شجرکاری کیلئے زیادہ سے زیادہ نم کے درخت اور گل موہر کے پودے لگائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اربن فاریسٹری کی مدد سے کیمپس پر گرمی کی لہر کم کرنے میں مدد ملے گی اور ایئرکنڈیشن کا استعمال بھی کم ہوگا۔ بعد میں وائس چانسلر ٹرانسپورٹ ورکشاپ کا بھی دورو کیا، جہاں انہوں نے ورکشاپ کا مکمل جائزہ لیا اور اسٹاف سے بھی ملے۔

متعلقہ عنوان :

جامشورو میں شائع ہونے والی مزید خبریں