جامشورو، نہر میں نہاتے ہوئے 4 بچیاں ڈوب کر جاں بحق

جمعرات 30 جون 2022 17:05

جامشورو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2022ء) شدید گرمی سے بچنے کے لے نہر میں نہاتے ہوئے 4 بچیاں ڈوب کر جاں بحق ہوگئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ دریاے سندھ سے نکلنے والی دانستر نہر میں پیش آیا جہاں 4 بچیاں نہر میں نہارہی تھیں کہ پاں سلپ ہونے پر ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں۔

(جاری ہے)

ریسکیو نے بتایا کہ جاں بحق بچیوں کی شناخت 6 سالہ گل ناز ولد ایاز سولنگی،7 سالہ امڑی ولد رجب سولنگی، 8 سالہ مہناز ولد ایاز سولنگی اور 10 سالہ اسما ولد رجب سولنگی کے نام سے ہوئی ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ بچیوں کی نعشیں سید عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ سیہون منتقل کردی گئی ہیں جبکہ متاثرہ بچیوں میں دو دو بہنیں تھیں۔ذرائع نے بتایا کہ بچیاں گرمی سے بچنے کے لے نہر میں نہارہی تھی کہ پاں سلپ ہونے پر پانی کے تیز بہا میں ڈوب گیں، نعشیں گھر پہنچنے پر گھر میں کہرام مچ گیا۔واضح رہے کہ متاثرہ خاندان سہون کے نواعی علاقہ گوٹھ شیر خان کے رہاشی ہیں۔

جامشورو میں شائع ہونے والی مزید خبریں