جامعہ سندھ سے ملحقہ سرکاری و نجی کالجز میں مختلف ڈگری پروگرامز کے امتحانی فارم و فیس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا اعلان

بدھ 16 نومبر 2022 19:05

جامشورو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2022ء) جامعہ سندھ کی جانب سے ملحقہ سرکاری و نجی کالجز میں منعقد ہونے والے مختلف سالانہ امتحانات کیلئے لیٹ فی کے ساتھ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ناظم سالانہ امتحانات جامعہ سندھ جامشورو پروفیسر ڈاکٹر سراج الحق کاندھڑو نے مطلع کیا ہے کہ اے ڈی آرٹس، کامرس، سائنس و ہوم اکنامکس حصہ اول (ریگیولر)، اے ڈی آرٹس (ایکسٹرنل پروگرام)سالانہ امتحانات 2021ء، بی کام، بی ایس سی، بی ایس سی ہوم اکنامکس حصہ اول(فیلوئر)اور حصہ دوم (فریش و فیلوئر)کے فارم 2000 روپے لیٹ فی کے ساتھ جمع کرانے کی تاریخ میں 30 نومبر 2022تک توسیع کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

جامشورو میں شائع ہونے والی مزید خبریں