ناظم سالانہ امتحانات جامعہ سندھ نے اے ڈی(سائنس)حصہ اول کے امتحانی نتائج کا اعلان کردیا

بدھ 16 نومبر 2022 19:05

جامشورو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2022ء) ناظم سالانہ امتحانات جامعہ سندھ جامشورو پروفیسر ڈاکٹر سراج الحق کاندھڑو نے اے ڈی(سائنس)حصہ اول(ریگیولر)کے سالانہ امتحانات 2020کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

امتحانی نتائج کے مطابق اے ڈی (سائنس)حصہ اول کے سالانہ امتحانات میں مجموعی طور پر 6868 امیدواروں نے حصہ لیا، جن میں سے 4878 امیدوار کامیاب اور 1577 ناکام قرار دیئے گئے۔ امتحانات میں 218 امیدوار غیرحاضر بھی رہے، جبکہ 190 امیدواروں کے نتائج امتحانی شعبے کے کنڈکٹ برانچ کی جانب سے مختلف اسباب کی بناپر روکے گئے ہیں۔ امتحانات میں مجموعی کامیابی کا تناسب 71.02 فیصد رہا۔

متعلقہ عنوان :

جامشورو میں شائع ہونے والی مزید خبریں