کروناوائرس کی روک تھام کے لیے تمام ترعملی اقدامات اٹھارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر کوٹلی

جمعہ 19 جون 2020 19:28

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2020ء)حکومت آزادکشمیرکی ہدایات کی روشنی میںڈپٹی کمشنرڈاکٹرسردارعمراعظم خان نے کروناوائرس کی روک تھام کے لیے تمام ترعملی اقدامات اٹھارہے ہیں۔ضلع کوٹلی میںجمعہ اورمنگل کے دنوںمیںمکمل لاک ڈائون کے بعدجمعہ کے دن دکانیں،مارکیٹیں،پلازے مکمل بنداورصرافہ بازارسیل ہونے کے بعداہلکاران صرافہ بازارکے انٹری پوائنٹس پرڈیوٹی سرانجام دیتے رہے۔

اس دوران کوٹلی شہرمیںاشیاء خردونوش،میڈیکل سٹورز،دودھ،دہی،سبزی فروٹ اورگوشت کی مارکیٹیں ایس اوپیزکے مطابق کھلی رہیں۔حکومت آزادکشمیرکی طرف سے جاری کردہ ہدایات کی روشنی میںضلعی انتظامیہ کروناوائرس کے پھیلائوکوروکنے کے لیے احتیاطی تدابیرپرمکمل عملدرآمدکروارہی ہے شہری ماسک کااستعمال کررہے ہیںاورانتہائی کم تعدادمیںگھروںسے باہرنکل رہے ہیںضلعی انتظامیہ نے کوٹلی شہرمیںکروناوائرس کے کیسزسامنے آنے کے بعدہفتہ سے سات ایام کے لیے انٹری پوائنٹس بندکرنے کافیصلہ کیاہے اس سلسلہ میںانٹری پوائنٹس سے آمدورفت صرف ضلعی انتظامیہ کے اجازت نامے اورمریضوں،ایمرجنسی صورتحال کے لیے ہی اجازت ہوگی۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ اورمحکمہ صحت نے شہریوںکو ماسک کے استعمال کی اپیل کی ہے۔جبکہ مختلف جگہوںپرمجسٹریٹ صاحبان ’’نوماسک نوسروس‘‘ پرعملدرآمدیقینی بنارہے ہیںاس سلسلہ میںتاجرحضرات اور خریدارایس اوپیزپرمکمل عمل کررہے ہیں۔ضلعی انتظامیہ نے تاجروںاورشہریوںکوواضح احکامات دے رکھے ہیںکہ وہ حفاظتی تدابیراپناکرخودبھی محفوظ رہیںاوردوسروںکی زندگیاںبھی محفوظ رکھیں۔ جمعتہ المبارک اورمنگل کے روزپبلک ٹرانسپورٹ کوبندکرنادراصل شہریوںکی حفاظت کے لیے ہے حکومت آزادکشمیرشہریوںکی حفاظت کے لیے عملی اقدامات کرکے شہریوںکی زندگی کومحفوظ بنارہی ہے۔

جامشورو میں شائع ہونے والی مزید خبریں