جامشورو انڈس ہائی وے پر شاہ بریو کے قریب مسافر کوچ کی کار کو ٹکر کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی

بدھ 27 جنوری 2021 14:31

کوٹری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2021ء) جامشورو انڈس ہائی وے پر شاہ بریو کے قریب مسافر کوچ کی کار کو ٹکر کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق کوٹری میں جامشورو انڈس ہائی وے پر شاہ بریو کے قریب مسافر کوچ نے کار کو ٹکر مار دی، حادثے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق حادثہ اس قدر شدید تھا کہ ٹکر کے بعد کار الٹ کر گہری کھائی میں جا گری، اور 3 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، مرنے والے افراد کی شناخت 24 سالہ شیراز تنیو ، 34 سالہ عامر تنیو اور 40 سالہ عبدالرشید سے ہوئی، کار سوار افراد کراچی سیلاڑکانہ جارہے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ دھند کے باعث پیش آیا، اور مسافر کوچ سوار کار کو ٹکر مار کر موقع سے فرار ہوگیا، تاہم کوچ کی تلاش شروع کر دی گئی

جامشورو میں شائع ہونے والی مزید خبریں