جامشورو پھاٹک کے رہائشی کااپنی معصوم بیٹی کو زخمی کرنے اورپولیس کی طرف سے میڈیکل لیٹر نہ دینے کے خلاف احتجاج

بدھ 7 جولائی 2021 00:37

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جولائی2021ء) جامشورو پھاٹک کے رہائشی اکرم عرف اکرو کھوسونے اپنی معصوم بیٹی وردا کھوسو کو زخمی کرنے اورپولیس کی طرف سے میڈیکل لیٹر نہ دینے کے خلاف حیدرآباد پریس کلب پر احتجاج کیا، انہوں نے بتایا کہ میری11 سالہ بیٹی وردا کھوسو کو اس کے ماموں اور اس کی ماں نے زخمی کردیا ہے جس کا علاج سول ہسپتال حیدرآبادسے جاری ہے، انہوں نے بتایا کہ میری بیٹی کو اس کے ماموں نے گلے پر چاقو مار کر زخمی کیا ہے اور اب وہ کہہ رہا ہے کہ میری بیٹی بالوں کا ہیئر کلپ لگنے سے زخمی ہوئی ہے جو جھوٹ پر مبنی بیان ہے، جامشورو پولیس نے بھی ملزمان کے خلاف صرف این سی درج کی ہے اور ایف آئی آر درج کرنے سے انکار کر دیا ہے اور میڈیکل لیٹر بھی جاری نہیں کیا جا رہا، انہوں نے الزام لگایا کہ میرے تین بچوں کو ان کے ماموں نے اپنے پاس قید کر رکھا ہے اور مجھے میرے ہی بچوں سے ملنے نہیں دیا رہا، انہوں نے ارباب اختیار سے اپیل کی کے واقعہ کا نوٹس لے کر مجھے انصاف اور تحفظ فراہم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

جامشورو میں شائع ہونے والی مزید خبریں