پرویز مشرف قاتل ہیں ،ْاگر دلیر ہیں تو عدالتوں کا سامنا کریں ،ْ رضا ربانی

محترمہ نے مختلف خطوط میں مشرف کے بارے میں لکھا ،ْ لندن اور دبئی میں بیٹھ کر عیاشیاں کررہے ہیں ،ْ چیئر مین سینٹ آئین کے مطابق پارلیمنٹ کوسب سے زیادہ مضبوط ادارہ ہونا چاہیے ،ْانتخابی اصلاحات ترمیمی بل منظور ہونے سے متعلق سوال پر جواب دینے سے گریز

ہفتہ 23 ستمبر 2017 16:21

جامشورو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2017ء) چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ پرویز مشرف قاتل ہیں اگر وہ دلیر ہیں تو عدالتوں کا سامنا کریں۔گزشتہ روز سابق صدر پرویز مشرف نے اپنے ویڈیو بیان میں سابق صدر آصف علی زرداری پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ بے نظیر بھٹو اور مرتضیٰ بھٹو کے قتل کے ذمہ دار آصف زرداری ہیںجبکہ پرویز مشرف کے بیان پر آصف زرداری نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ اگر وہ بہادر ہیں تو پاکستان آکر عدالتوں کا سامنا کریں۔

جامشورو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین سینٹ میاں رضا ربانی نے سابق صدر پرویز مشرف کے بے نظیر بھٹو کے قتل سے متعلق بیان پر رد عمل میں کہا کہ محترمہ نے مختلف خطوط میں مشرف کے بارے میں لکھا لہٰذا پرویز مشرف قاتل ہیں اور ان کے بارے میں کیا کہوں، وہ لندن اور دبئی میں بیٹھ کر عیاشیاں کررہے ہیں، مشرف اگر دلیر ہیں تو عدالتوں کا سامنا کریں۔

(جاری ہے)

سینیٹ میں انتخابی اصلاحات ترمیمی بل منظور ہونے سے متعلق سوال پر رضا ربانی نے کہا کہ یہ سیاسی سوال ہے چیئرمین سینیٹ کی حیثیت سے جواب نہیں دے سکتا۔چیرمین سینیٹ نے کہا کہ کسی بھی الیکشن کے بعد سیاسی صورتحال بہتر ہوتی ہے، آئین کی حکمرانی نہ ہو اور ادارے کمزور ہوں تو ایسی باتیں ہوتی ہیں، پارلیمان سب سے کمزور ترین ادارہ ہے، آئین کے مطابق پارلیمنٹ کوسب سے زیادہ مضبوط ادارہ ہونا چاہیے۔

جامشورو میں شائع ہونے والی مزید خبریں