ذ*جڑانوالہ میں دو مختلف واقعات میں 2 افراد قتل سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے

پیر 1 اپریل 2024 19:40

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اپریل2024ء) جڑانوالہ میں دو مختلف واقعات میں 2 افراد قتل سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئیتفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں 2 افراد قتل، پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر قانونی کارروائی شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت اور دیرینہ دشنمنی پر 2 افراد قتل کردئیے گئے۔تھانہ ستیانہ کے علاقہ 77 سیم کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے نوجوان عرفان کو قتل کردیا۔

ڈاکو مقتول نوجوان سے موٹرسائیکل، نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔مقتول نوجوان گوجرہ کا رہائشی ستیانہ مہمان آیا ہوا تھا۔مقتول کے ورثاء نے روڈ بلاک کرکے شدید احتجاج کیا۔ تھانہ منصور آباد کے علاقہ ملک پور میں مخالفین نے چھریوں کے وار کرکے عاصم نامی شخص کو قتل کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق مقتول حجام کی دکان پر کٹنگ کروا رہا تھا کہ فقیر حسین وغیرہ نے چھریوں سے حملہ کردیا۔

ملزم کے واروں سے مقتول شدید زخمی ہوا جسے طبی امداد کیلئے لئے ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔ پولیس نے نعش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال مارچری منتقل کردی۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرے قانونی کارروائی شروع کردی۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے تلاش شروع کردی گئی ہیدوسرا واقع فیصل آباد میں آتش بازی کے سامان بنانے والی فیکٹری میں دھماکہ، دو نوجوان جھلس جانے سے جاں بحق ہوگئے تفصیلات کے مطابق مکو آنہ کھڑیانوالہ بائی پاس پر واقع آتش بازی کے سامان بنانے والی فیکٹری میں آتش گیر مادے میں دھماکہ ہوا۔

حادثہ میں 15 سالہ لڑکا ضیاء ولد احسان الحق اور شہباز ولد طفیل عمر 34 سال جھلس جانے سے موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو 1122 حکام نے بتایا کہ عینی شاہدین کے مطابق آتش بازی کے سامان بنانے والی فیکٹری میں بلاسٹ ہونے کی وجہ سے آگ لگ گئی، جس سے لوہے کا شیڈ کر گیا، ریسکیو ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا، ریسکیو ٹیم کو موقع پر ایک لاش بھی ملی ہے جوموقع پر ہی جاں بحق ہوچکا تھا۔ریسکوٹیم نے نعشوں کو ملبے سے نکال کر تھانہ کھڑیانوالہ پولیس کے حوالے کردیں۔ پولیس نے نعشوں کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال مارچری منتقل کردیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں