آمریت کے ذریعے مسائل پیدا ہوتے ہیں حل نہیں ہوتے،میاں نواز شریف

بدھ 25 نومبر 2009 23:20

نیو جتوئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25نومبر۔2009ء) مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہاہے کہ آمریت کے ذریعے مسائل پیدا ہوتے ہیں حل نہیں ہوتے ۔

(جاری ہے)

نیوجتوئی میں غلام مصطفی خان کی وفات پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ ملک میں جمہوریت کے ذریعے ہی مسائل حل کئے جاسکتے ہیں ۔پاکستان کے عوام مسائل کاحل چاہتے ہیں اور ملک میں الیکشن کی وجہ سے ہی جمہوریت آئی ہے ۔نواز شریف نے کہاکہ وزیراعظم گیلانی سے مخلتف امور پر بات چیت ہوئے ہے جس پر پیش رفت ہونی چاہیے ۔ انھوں نے کہاکہ ملاقات میں ذاتی نہیں قومی امور پر تبادلہ خیال ہوتاہے ۔

متعلقہ عنوان :

جتوئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں