حکومت پنجاب سورج مکھی کی کاشت کیلئے کسانوں کو سبسڈی فراہم کررہی ہے،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت

ہفتہ 12 جنوری 2019 16:42

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2019ء) ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت(توسیع)طاہرمحمود نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب سورج مکھی کی منافع بخش کاشت کی فروغ کیلئے رجسٹرڈ کسانوں کو بذریعہ وائوچر 5ہزارروپے فی ایکٹر سبسڈی فراہم کررہی ہے لہٰذا کاشتکار اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں اور سورج مکھی کی فصل کاشت کرکے منافع کمائیں۔انہوں نے اپنے دفترمیں زرعی مشاورتی اجلاس کی شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سورج مکھی کاشمار اہم خوردنی اجناس میں ہوتا ہے اور یہ فصل خوردنی تیل کی ملکی پیداوار بڑھانے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے کیونکہ سورج مکھی کی بیج میں اعلیٰ قسم کا تقریبا 40سے 45فیصد تیل پایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تیل میں انسانی صحت کیلئے وٹامن اے اوربی موجودہوتاہے اور اس فصل کا دورانیہ تقریباً100سے 110دن ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کم مدت فصل ہونے کی وجہ سے اسے بڑی فصلوں کی درمیانی عرصہ میں باآسانی کاشت کیاجاسکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب بھر کے رجسٹرڈ کسانوں کو سورج مکھی کی کاشت کی لئی10،ایکٹر تک سبسڈی مہیا کی جائے گی۔ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت نے فیلڈ افسران کو ہدایات جاری کیں کہ وہ کسانوں اور کاشتکاروں کی آگاہی کیلئے زرعی ماہرین کے ہمراہ اپنے اپنے علاقوں میںسورج مکھی کی کاشت کے حوالہ سے لیکچرز دیں تاکہ قبل از وقت بہتر نتائج حاصل کئے جا سکیں۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں