جھنگ کی مختلف صنعتی ، کاروباری ، تجارتی تنظیموںکی شہر کے وسط میںخالی جگہ پر رمضان المبارک کے آغاز سے قبل ماڈل بازار قائم کر نے کی اپیل

منگل 16 مئی 2017 13:40

جھنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2017ء) جھنگ کی مختلف صنعتی ، کاروباری ، تجارتی تنظیموں نے شہر کے وسط میں واقع اربوں روپے مالیت کی ذیل گھر نامی خا لی جگہ پر رمضان المبارک کے آغاز سے قبل ماڈل بازار قائم کر کے وہاں سستے رمضان بازار کے انعقاد کیلئے فوری اقدامات یقینی بنانیکی اپیل کی ہے تاکہ مذکورہ جگہ کو مصرف میں لاتے ہوئے وہاں نہ صرف مستقل بنیادوں پر ماڈل بازار قائم کیاجاسکے بلکہ ہرسال تحصیل روڈ جیسی اہم ترین شاہراہ کو بند کرکے مصروف ترین سڑک پر سستا رمضان بازار لگانے سے عوام الناس کو درپیش مشکلات کا ازالہ بھی ممکن ہو سکے۔

انجمن تاجران ، ایوان صنعت وتجارت، ٹریڈرز بورڈ اور دیگر تنظیموں کے عہدیداران نے میڈیاسے بات چیت کے دوران بتایاکہ سابق ضلع ناظم صاحبزادہ سلطان حمید کے دور میں اس وقت کے قائمقام ضلع نائب ناظم شیخ محمد فاروق ایڈووکیٹ مرحوم نے شہر کے وسط میں فوارہ چوک شہیدروڈپر واقع اربوں روپے مالیت کی ذیل گھرکی کمرشل جگہ پر ملٹی پرپز پلازہ بنانیکی تجویز پیش کی تھی تاکہ شہر میں بڑھتی ہوئی ناجائز تجاوزا ت، ریڑھیوں ، چھابڑیوں ، پھٹوں ، عارضی دوکانات کے مالکان کو یہاں چھوٹی دوکانیں بنا کر الاٹ کرنیکا عمل مکمل کیاجاسکے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ اس اقدام کا مقصد شہر کو بے ہنگم کاروباری سرگرمیوں سے نجات دلاتے ہوئے ڈسپلن میں لانا تھامگر شومئی قسمت کہ ان کی یہ تجویز پایہ تکمیل تک نہ پہنچ سکی ۔انہوںنے بتایاکہ سابقہ ڈی سی او کے دور میں حکومت پنجاب نے ٹوبہ ، چنیوٹ ، فیصل آباد سمیت تمام اضلاع میں ماڈ ل بازار قائم کرنے کے احکامات جاری کئے جسکے تحت ان اضلاع میں ماڈل بازار قائم کردیئے گئے مگر بد قسمتی سے محکمہ مال کے نااہل حکام کی جانب سے حکومت پنجاب کو یہ رپورٹ پیش کی گئی کہ ماڈل بازار کے قیام کیلئے کوئی جگہ دستیاب نہیں۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں