اشیائے خوردو نوش کی از سر نو قیمتوںکا نوٹیفکیشن جاری

بدھ 15 نومبر 2017 18:35

جھنگ۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء)ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کے چیئر مین /ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے اشیائے خوردو نوش کی از سر نو قیمتوںکا نوٹیفکیشن جاری کر تے ہوئے ضلع بھرکے پرائس کنٹرولنگ مجسٹریٹس کوہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اشیائے خوردونوش کی مقرر کردہ ارزاں نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنائیں اور اس ضمن میں تاجر تنظیموں کے نمائندگان ،انجمن تاجران،سبزی و فروٹ ایسوسی ایشن اور دیگر متعلقین سے میسر رابطہ بحال کرکے مارکیٹوں اور بازاروں میں روزانہ کی بنیاد پر ریٹ لسٹوںکو دکانوں پر آویزاں کیا جائے۔

یہ ہدایات انہوںنے ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔صارفین اور کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کے نمائندوں کے باہمی صلاح مشورے سے اشیائے خوردونوش کی نئی طے کردہ قیمتوں کے علاوہ 20کلوگرام وزنی آٹے کا تھیلہ، کھلا آٹا اورکھلا ویجیٹیبل آئل حکومتی پالیسی کے تحت فروخت کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

اسی طرح ویجیٹیبل گھی کسان150اورکشمیر153 جبکہ اقبال اورفواد137روپے فی کلو گرام،چاول باسمتی سپر پرانے 110روپے اور نئے 85روپے اورچاول اری38روپے فی کلوگرام، چینی52روپے فی کلو،سرخ مرچ پسی ہوئی170 روپے ،کالا چنا موٹا 90اورباریک85 روپے،سفیدچنا موٹا135روپے اور باریک130روپے فی کلو گرام، دال چناموٹا100روپے،دال چنا باریک95روپے فی کلو گرام، بیسن 100روپے،دال مسورموٹی 68روپے،دال مسور باریک90روپے،ماش دال دھلی ہوئی 100روپے، دال مونگ دھلی 70 روپے،دال مونگ چھلکے والی80روپے، چھوٹا گوشت700روپے، بڑا گوشت350روپے فی کلو گرام، کھلادودھ65روپے لیٹر،دہی75روپے فی کلو، روٹی 100گرام5روپے، روٹی خمیری7روپے،نان سادہ 7روپے اور نان روغنی 12روپے فروخت ہو گا جبکہ پھل و سبزیات اور چکن برائیلر/انڈہ پولٹری ایسوسی ایشن کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر مقرر کردہ قیمتوں پر فروخت ہونگے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں