جھنگ ،محکمہ لائیو سٹاک کے زیر اہتما م ضلع بھر میں مہم کے دوران11لاکھ ایک ہزار414جانوروں ٹیکے لگائے جا چکے ہیں

بدھ 18 فروری 2015 16:55

جھنگ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18فروی 2015ء)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر ضلعی محکمہ لائیو سٹاک کے زیر اہتما م ضلع بھر میں مختلف جانوروں کی حفاظتی ٹیکہ جات لگانے کی مہم بھرپور انداز سے جاری ہے اور اب تک 11لاکھ ایک ہزار414جانوروں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جا چکے ہیں جبکہ 22فروری2015ء تک جاری رہنے والی مہم کے دورن مجموعی طور پر29 لاکھ60ہزار618گائے ،بھینس،بکریاں ،بچھڑے اور پولٹری وغیرہ کو ٹیکے لگائے جائینگے جس کے لئے محکمہ لائیو سٹاک کی ٹیمیں سرگرم عمل ہیں۔

(جاری ہے)

یہ بات ڈسٹرکٹ آفیسر لائیو سٹاک ڈاکٹر مشتاق احمد زار نے بتائی ۔انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلہ میں تحصیل جھنگ میں 19فروری تک جبکہ دوسرے مرحلے میں تحصیل شورکوٹ ، احمد پور سیال اور18ہزاری 20فروری تا 22فروری 2015ء تک جاری رہے گی۔ انہوں نے ٹیموں سے کہا کہ سو فیصد ٹارگٹ کے حصول کیلئے ذمہ دارانہ کردارادا کریں اور اس سلسلہ میں غفلت اور نااہلی کی گنجائش نہیں۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں